امریکی جریدے فارن پالیسی میگزین نے پاکستان کو دنیا کی تیرویں ناکام ترین ریاست قرار دے دیا ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان کا نمبر چھٹا ہے.
میگزین کی رپورٹ کے مطابق خراب معاشی اور سیاسی صورت حال پاکستان کی ناکامی کا سبب ہیں . میگزین کے تجزیہ کار رابرٹ ڈی کپلان کے مطابق طویل آمرانہ دور حکومت ، ٹیکس چوری ، اندرونی اور بیرونی کشدہ صورت حال نے پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کردیا ہے.میگزین نے افریقی ملک صومالیہ کو ایک سو چودہ اعشاریہ نو پوائنٹس کے ساتھ ناکام ترین ریاستوں میں پہلے نمبر پر رکھا ہے.
کانگوایک سو بارہ اعشاریہ دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، سوڈان تیسرے، چاڈ چوتھے اور زمبابوے پانچویں نمبر پر ہے۔ناکام ترین ریاستوں کی فہرست میں ہیٹی یمن اور عراق بھی شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment