Friday, 22 June 2012

سنگر کیٹی پیری کا تلخ تجربے کے باوجود شادی پر اعتبار قائم



برطانوی کامیڈین رسل برینڈ کے ساتھ ازداواجی زندگی کے تلخ تجربے کےبعد بھی سنگرکیٹی پیری کا شادی کے  رشتے پہ اعتماد برقرار ہے.

کیٹی پیری اور رسل پیری شادی کے دوسال اکھٹے گزارنے کےبعد گزشتہ سال ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے اور اب ان کے درمیان طلاق کے معاملات آخری مرحلے میں ہیں.برطانوی اخبار سے اپنی بات چیت میں کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ زندگی کے تلخ تجربات نے انہیں بہت کچھ سیکھا دیا ہے.پاپ سنگرنے اعتراف کیا کہ علیحدگی کے بعد ان کے لیے اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے درمیان اعتدال قائم کرنا ایک مشکل امر ہوگیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ اب اپنے سننے والوں کے دکھ درد انہیں اپنے لگتے ہیں.

No comments:

Post a Comment