Tuesday, 26 June 2012

امریکی سنیٹر پاکستان مخالف ترمیم لانے کے لیے پھر سے متحرک


سینٹر رینڈ پاؤل امریکی  سینٹ میں پییش کیے  جانے والے ایگریکلچر ،فوڈ اور جابز ایکٹ میں پاکستان مخالف ترمیم شامل کرانے کے لیے  ایک بار پھرسے متحرک ہوگئے ہیں.

غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سنیٹر نے بتایا کہ انھیں اب ووٹنگ کے لیے مطولہ ارکان سینٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے.رینڈ پاؤل کا کہنا تھا کہ وہ اب دوبارہ سینٹ کے ریفارم بل میں پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے  ترمیم پیش کریں گے.ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے جب تک ڈاکٹر شکیل کو رہا نہیں کردیا جاتا.دوسرے جانب امریکی سینٹروں کا ایک وفد کل واشگٹن میں پاکستانی سفیر شیریں رحمن سے ملاقات کرئے گا.ری پپلیکن سنیٹر  میک کونل  کے دفتر میں ہونے والے ملاقات میں امریکی سینٹرز پاکستان پر ڈاکٹر شکیل کی رہائی کے حوالے سے زور دیں گے.

No comments:

Post a Comment