
پاکستان کی جیل میں 27 سال تک سزا بھگتنے والے بھارتی قیدی سرجیت سنگھ نے بھارتی سر زمین پر قدم رکھتے ہی اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کےلئے گئے تھے.
واہگہ بارڈر پر بھارت کی حدود میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان میں جاسوسی کی غرض سے گیا تھا. سجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قیدی رہا کردینے چاہیں.سرجیت نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی قیدیوں سے اچھا سلوک کیا جاتا ہے.ایک سوال کے جواب میں سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان نہیں جانا چاہتے کیونکہ ایجنسیاں ان پر پھر سے شک کریں گی.اس سے قبل سرجیت سنگھ جب واہگہ بارڈر پہنچا تو اس کے استقبال کے لیے عزیز و اقارب کے علاوہ بھارتی حکام بھی موجود تھے.
No comments:
Post a Comment