آسٹریلوی کپتان مائکل کلارک نے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے.
لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے بریٹ لی ، کلنٹ میکی کے علاہ نئی دریافت پیٹ کمنس کو بھی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے.یہ کمنس کا انگلش سرزمین پر پہلا میچ ہوگا.ون ڈے انٹرنیشنل کی عالمی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر ہے تاہم سیریز میں پانچ صفر سے فتح انگلینڈ کو نمبرون پوزیشن کا مالک بنا دے گی.انگلش ٹیم ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے ہی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے.

No comments:
Post a Comment