Monday, 25 June 2012

ملک ریاض کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری


راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے اراضی سکینڈل میں ملک ریاض اور انکے بیٹے  علی ریاض سمیت سات افراد کے دوبارہ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں.

اراضی سکینڈل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے  ملک ریاض ان کے بیٹے علی ریاض سمیت سات افراد  کو دو جولائی تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کی عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی ملک ریاض، علی ریاض اور دیگر پانچ افراد کے وارنٹ جاری کئے تھے جس پر پنجاب پولیس نے اسلام آباد میںچھاپہ مارا تھا۔اسلام آباد پولیس نے  اس چھا پے  کو قانون و ضوابط کے خلاف قرار دیتے ہوئے پنجاب پولیس کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا تھا.



 

No comments:

Post a Comment