نومنتخب وزيراعظم راجا پرويزاشرف نے وزيراعظم ہاؤس ميں باضابطہ ذمہ دارياں سنبھال لي ہيں.
اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہاؤس ميں نومنتخب وزيراعظم کے اعزاز ميں استقباليہ تقريب منعقد کي گئي . فوجي دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پيش کيا جبکہ اس موقع پر قومي ترانہ بھي بجايا گيا. وزيراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کيا اور انکا پي ايم ہاؤس کے اسٹاف اور ديگر اعلي عہدے داروں سے تعارف کرايا گيا .اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم نے ستائیس وزراء اور گیارہ وزراء مملکت پر مشتمل کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھایا تھا.
No comments:
Post a Comment