قومی احتساب بیورو نے وضاحت کی ہے کہ رینٹل پاور پروجیکٹ میں کرپشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری رہیں گی اور ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں نومنتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے.
نیب کے ایک اعلی عہدیدار نے مقامی انگریزی روزنامے کو بتایاکہ نومنتخب وزیر اعظم سمیت کیس کے تمام چودہ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی.عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے تحقیقات کی پیش رفت میں رکاوٹ کا سامنا ہے.انھوں نے بتایا کہ نیب کی باربار یاددھانی کے باوجود وزارت داخلہ نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت کسی ملزم کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں نہیں ڈالا.نیب کے ترجمان ظفر اقبال نے خبردار کیا کہ اگر تحقیقات متاثر ہوئیں تو اس کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ہوگی.یاد رہے کہ نیب نے اپریل میں نومنتخب وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے رینٹل پاور پروجیکٹ میں کرپشن سے متعلق پوچھ کچھ کی تھی اور اب نیب کے مطابق ان کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے.
No comments:
Post a Comment