بھارت میں اب تک بہت کم لوگوں کو ابھیشک اور ایشوریا رائے کی سب سے قیمتی چیز یعنی آرادھیا بچن کو دیکھنے کا موقع ملاہے لیکن ڈانس کوئین مادھوری ڈکشت بہرحال نھنی سٹار کی ایک جھلک دیکھنے میں کامیاب ہو ہی گئی ہیں.
جب سے بچن خاندان میں آرادھیا کی آمد ہوئی ہے تب سے گویا وہ بھارت کا سب سے بڑا راز بن گئی ہیں، لیکن مادھوری چوری چھپے ہی سہی، تاہم وہ نھنی پری کو دیکھنے میں کامیاب ہو گئی ہیں.
یہ واقعہ پیش آٰیا ٹی وی ڈانس شو "جھلک دکھلا جا" کے سیٹ پر ،جہاں ابھیشک اور مادھوری کی ہوئی ملاقات .اس دوران مادھوری دکشٹ ابھیشک کے موبائل فون پر غیر متوقع طور پر آرادھیا کی کچھ تصاویر دیکھنے میں کامیاب ہو گئیں.تصاویردیکھنے کے بعد مادھوری کا ردعمل خاصا حیران اور پر مسرت تھا جسے دیکھ ابھیشک کا چہرہ بھی خوشی سے کھل اٹھا.اب جب کہ مادھوری نے بچن خاندان کی وہ سب سے قیمتی چیز دیکھ لی جسے باقی دنیا ابھی دیکھنے کی منتظر ہے تو انھیں چاہے کہ وہ نھنی آرادھیا کی نظر اتارنے کا کچھ سامان بھی کرلیں!!!!!!
No comments:
Post a Comment