سپريم کورٹ نے بلوچستان بد امني کيس ميں عبوري حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنيوالے ادارے خصوصا ً ايف سي والے لوگوں کے لاپتا ہونے ميں ملوث ہيں.
مقدمے کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی . عدالت نے اپنے عبوری حکم میں کہاکہ شہريوں کے جان و مال کا تحفظ يقيني بنانا رياست کي ذمہ داري ہے..چیف جسٹس نے حکومت کی مشترکہ کمیٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد جہاں کہیں بھی ہوں انہیں ڈھونڈ کرلایا جائے اور اگر خفیہ ادارے ملوث ہیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں. چيف جسٹس نے سيکريٹري دفاع نرگس سیٹھی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایجنسیوں کو اپنے دفتر بلاکر عدالتی حکم پر عمل کرایا جائے.
No comments:
Post a Comment