گالے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹو ں پر ایک سو آٹھ رنز بنا لیے ہیں.
36 رنز تین کھلاڑی آوٹ پر جب آج چوتھے روز کا کھیل شروع ہواتو صرف دو رنز کے اضافے کے بعد ہی سعید اجمل رن آوٹ ہوگئے.اس کے بعد نوجوان اسد شفیق اور تجربے کار یونس خان نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور سست روی سے ہی سہی مگر سکور کو ایک سو آٹھ رنز تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے.دونوں کے مابین اس وقت تک ستر رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ ہو چکی ہے.کھانے کا وقفہ ہوا تو یونس خان 34 اور اسد شفیق 36 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے. تاہم پاکستان کو ابھی بھی شکست سے بچنے کے لیے چارسو دو رنز کا پہاڑ جتنا ہدف عبور کرنا ہے اور اس کے پاس چھ وکٹیں اور ڈیڑہ دن کا کھیل باقی ہے.
No comments:
Post a Comment