Thursday, 21 June 2012

عامر خان کی دھوم تھری میں ایک اور بڑے نام کی شمولیت کا امکان



عامر خان کی آنے والی فلم دھوم تھری میں ایک بڑے ،بلکہ بہت ہی بڑے نام کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں اور وہ نام ہے بالی ووڈ لیجنڈ رجنی کانت کا.

جی ہاں آپ نےبالکل صحیح سنا،رجنی کانت!  جنھیں دھوم تھری میں کاسٹ کرنے کے لیے عامرخان خاصے بے چین نظر آتے ہیں.
فلمی ذرائع کے مطابق دھوم تھری میں عامرخان ایک ولن کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن بظاہر فلم میں ایک اور منفی کردار کی گنجائش بھی موجود ہے.اور عامر کی خواہش ہے  یہ، کہ یہ کردار کوئی اور نہیں بلکہ لیجنڈ اداکار رجنی کانت ادا کریں.رجنی کانت جو  اپنی دلکش شخصیت اور منفرد سکرین سٹائل کی بنا پر بھارتی فلم انڈسٹری میں خاص مقام رکھتے ہیں اور اسی سبب سے ان کے مداحوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے.خود عامر خان رجنی کانت کے بہت بڑے مداح ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ دھوم تھری میں ان کے ساتھ سکرین شئیر کریں.اور اگر ایسا ہو جاتاہے تو یہ نہ صرف فلم  میں مزید جان ڈال دے گا بلکہ یہ بالی ووڈ فینز کے لیے  بھی بہت بڑا تحفہ ہوگا..

No comments:

Post a Comment