Thursday, 21 June 2012

مولانا فضل الرحمن کا شیخ رشید کو ٹیلی فون،سیاسی صورتحال پر گفتگو


جمیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کیا ہے
عوامی مسلم لیگ کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے شیخ رشید احمد سے ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے.واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے وزارت عظمی کے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں.اس مقصد کے لیے مولانا پارلیمنٹ کے اندر کی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے راہنماؤں کے ساتھ یہ ان کا پہلا رابطہ ہے.دریں اثنا غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا نے پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردارہونے کا عدنیہ بھی دیا ہے.امیدوار اپنے کا غذات نامزدگی کل تک واپس لے سکتے ہیں.

No comments:

Post a Comment