سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ خصوصی عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرریاں جلد ازجلد کی جائیں.
خصوصي عدالتوں ميں ججز کي خالي اساميوں کے مقدمہ کي سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی.دوران سماعت چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جج نہ ہونے سے ملزم چھوٹ جاتے ہيں اور الزام عدالتوں پر عائد کرديا جاتا ہے.چیف جسٹس نے کہا کہ اینٹی کرپشن اور بینکنگ کورٹس ایک سال سے ججز کے بغیر چل رہی ہیں.عدالت نے حکومت تین دن میں ججز کا تقرر کر کے دو جولائی تک رپورٹ پیش کرئے.

No comments:
Post a Comment