بالی وود میگا سٹار امیتابھ بچن نے اپنی مشہور زمانہ فلم "زنجیر" کے ری میک میں کوئی بھی کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے.
فلم سے دلچسبی رکھنے والے سامعین کو یقینا یاد ہوگا کہ کیریر کے آغاز پر آج کے میگا سٹار یعنی امیتابھ بچن کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا.پھر آئی زنجیر،کہ جس کی کامیابی نے امیتابھ پر قسمت،شہرت اور دولت کے دروازے کھول دیے.جی ہاں زنجیر ہی دراصل امیتابھ کے فلمی کیریر میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی ورنہ اس سے قبل ان کی درجن بھر فلمیں بری طرح فلاپ ہو چکی تھیں.
ہدیات کار پراکاش جاہ کو جب زنجیر کے ری میک کا خیال آیا تو ساتھ ہی انھوں نے سوچا کہ کیوں نہ بگ بی سے بھی فلم میں کوئی چھوٹا سا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جائے.مگر میگاسٹار نے پراکاش کی درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا ،ظاہر ہے امیتابھ اس کی وجہ بتانے کے پابند تو نہں مگر پھر بھی لوگوں کو تجسس تھا کہ بھلا سنئیر بچن نے ایسا کیا کیوں?
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو نے زنجیر کے ری میک میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں اس قسم کی فلموں میں اورجنل فنکاروں کو دور ہی رہنا چاہے.امیتابھ نے کہا کہ ری میک فلمییں باہنی رضامندی کے ساتھ بنیں تو ضرور مگر اگر پرانے فنکاروں سے بھی کام کی فرمائش ہو تو کوئی کسی کی خواہش کے آگے بند تو نہں باندھ سکتا.
No comments:
Post a Comment