Tuesday, 12 June 2012

خواجہ آصف نے حسین حقانی کے خلاف غداری کے مقدمے کا مطالبہ کردیا


مسلم ليگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ حسین حقانی پر غداری کا مقدمہ چلا کر انہیں دوسروں کے لیے نشان عبرت بنادیا جائے.

سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حسین حقانی پرقومی خودمختاری کا سودا کرنے اور آئین سے غداری کے سبب مقدمہ چلنا چاہے.انھوں نے الزام عائد کیا کہ حسین حقانی نے اپنے اور صدر زرداری کے مفاد کے لیے امریکہ کو ایٹًمی اثاثوں اور انٹیلی جینس ایجنسی کے حوالے سے سمجھوتے کی پیش کش کی. لیگی راہنماء نے کہا کہ ميمو کے پيچھےچھپے  چہروں کو بھی  بے نقاب کيا جائے.

No comments:

Post a Comment