بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے کاروباری مفاد کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے بھائی سہیل خان کی فلم " شیر خان" کے لیے ہاں کردی ہے.
چند روز قبل جب بالی ووڈ کے مصروف ترین ہیرو ممبئی آئے تو فلم سازوں کی ایک لمبی قطار ان سے ملنے کی منتظر تھی.انیس بزمی،سوراج بارجاتیا اور ساجد نادیادوالا سب کو ہی انتظار تھا کہ کب سلمان ہاں کریں اور وہ اپنے پروجیکٹس پر کام شروع کرسکیں.تاہم ان سب کو ابھی مزید انتظار ہی کرنا پڑے گا کیونکہ سلمان خان نے فی الحال اپنے فیملی ممبرز سہیل خان اور ساجد نادیادوالا کے دو پروجیکٹس کے لیے گرین سنگل دے دیا ہے.سلمان کے ایک قریبی دوست کے مطابق سٹار اس سال کے آخر تک سہیل کی "شیر خان" اور ساجد نادیاد والا کی فلم " کک " پر کام کا آغاز کردیں گے.
No comments:
Post a Comment