Tuesday, 12 June 2012

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف وزارت داخلہ متحرک ہو گئی


وزارت داخلہ نے  ایف آئی اے سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف جاری عدالتی مقدمات اور زیر التواء تحقیقات کی رپورٹس طلب کر لی ہیں .

میڈیا کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں سابق وزیر اعظم کے خلاف اکبر بگٹی قتل کیس  سمیت دیگر عدالتی مقدمات اور تحقیقات کی رپورٹس طلب کی گئی ہیں.وزارت نے عدالت کی جانب سے شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دینےکے فیصلے کی تفصیلات بھی مانگی ہیں.واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کے خلاف اکبر بگٹی کے قتل کے سلسلے میں ایف آئی آر پہلے سے درج ہے جس میں ان کے ساتھ سابق صدر پرویز مشرف  اور سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے نام بھی شامل ہیں.

No comments:

Post a Comment