امریکا نے ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کرنے والے سات ممالک کے خلاف معاشی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ان میں چین شامل نہیں ہے.
واشنگٹن میں ایک سنیئر امریکی عہدیدار نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ جن ممالک کو پابندیوں سے استثنی دیا گیا ہے ،ان میں بھارت،ملائشیا،جنوبی افریقا، جنوبی کوریا ،سری لنکا ،ترکی اور تائیوان شامل ہیں.اس سے قبل مارچ میں وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے یورپی یونین اور جاپان کو بھی پابندیوں سے مستثنی قرار دیاتھا.عہدیدار نے کہا کہ چین ابھی تک تیل کے حوالے سے ذیادہ تر انحصار ایران پر کررہا ہے اس لیے وہ استثنی حاصل کرنے والے ممالک میں شامل نہیں تاہم اس حوالے سے بیجنگ سے بات چیت جاری ہے.
No comments:
Post a Comment