نیٹو حکام نے افغانستان کے رہائشی علاقوں میں چھپے شدت پسندوں پر فضائی حملے محدود کرنے کا حکم جاری کیا ہے.
افغانستان میں اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جون ایلین نے اپنےحکم میں کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں اس وقت تک فضائی حملے نہ کیے جائیں جب تک شدت پسندوں کی موجودگی کا یقین نہ ہو جائے.افغانستان میں امریکی فوج کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹینٹ جنرل اسکیپروٹی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی اطلاع پر رہائشی علاقوں میں بھی کاروائیاں کی جائیں گی تاہم یہ آخری چارہ ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ اپنے فوجی کے دفاع کے لیے انہیں ایسا کرنا پڑے گا.واضح رہے کہ نیٹو کی جانب سے تازہ حکم فضائی حملے میں اٹھارہ سویلین کی ہلاکت کےبعد سامنے آٰیا ہے.
No comments:
Post a Comment