Tuesday, 12 June 2012

ترجمان وزارت خارجہ کہتے ہیں پاک امریکا مذاکرات کی ناکامی کا تاثر درست نہیں



وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مذاکرات جاری ہیں اور ان میںتعطل پیدا ہونے یا ناکام ہونے کا تاثر درست نہیں.

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے ترجمان محمد معظم خان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم کی واپسی سے یہ تاثر لینا کہ مذکرات ناکام ہوگئے ہیں ،درست نہیں ہے.ان کاکہنا تھاکہ کہ صرف ان مذکرات کاروں کو واپس بلایا جارہا ہے جو تکنیکی اعتبار سے اپنی سفارشات دے چکے ہیں.انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین مختلف سطحوں پر مذاکرات جاری ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری رہے گا.ترجمان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی سفیر شیریں رحمن بھی روزانہ کی بنیاد پر مذاکرات میں حصہ لے رہی ہیں.

No comments:

Post a Comment