Tuesday, 12 June 2012

امریکی فوجی کمانڈر کہتے ہیں پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بندش سے کوئی فرق نہیں پڑا .

.
افغانستان ميں تعينات امريکي فوج کے ليفٹيننٹ جنرل اسکيپروٹي کا کہنا ہے کہ پاکستان کي جانب سے نيٹو سپلائي کي بندش سے افغانستان ميں جاري آپريشن پر کوئي اثر نہيں پڑا،متبادل راستوں سے سامان کي فراہمي جاري ہے.

کابل سے ٹيلي کانفرنس کے ذريعے پينٹاگون حکام کو بريفنگ ديتے ہوئے ليفٹننٹ جنرل اسکيپروٹي کا کہناتھاکہ پاکستان کي جانب سے نيٹو سپلائي کي بندش سے مستقبل ميں بھي کوئي خاص اثر نہيں پڑے گا.انھوں نے کہاکہ امريکي فوج کو افغانستان ميں ابھي بھي بہت سارے چيلجز اور ناکاميوں کا سامنا ہے.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں موجود دہشتگردوں کي محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں.

No comments:

Post a Comment