Tuesday, 12 June 2012

فوجی حکام نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کا امکان مسترد کردیا


پاک فوج کے سنئیر حکام نے شمالی وزیر ستان میں کسی بھی فوجی آپریشن کے امکان کو یک سر مسترد کردیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنئیر فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی اور سول انتظامیہ کے  شمالی وزیرستان میں  قبائل کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں.علاقے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں، اس لیے آپریشن کی بھی  کوئی ضرورت نہیں ہے.حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شمالی وزیر ستان میں فوجی دستے علاقے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کی حفاظت کے لیے بھیجے گئے ہیں.حکام نے کہا کہ پاک فوج آپریشن کے حوالے سے قبائیلی راہنماؤں اور علماء کے خدشات دور کرنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہی ہے.

No comments:

Post a Comment