ارسلان افتخار از خود نوٹس کيس ميں بحريہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو علي رياض کا بیان سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے.
علي رياض کے وکيل علي ظفر نے بيان سپريم کورٹ ميں جمع کرايا جس ميں علي رياض نے ملک رياض اور ارسلان افتخار کي ڈيل کے الزامات سے لاتعلقي ظاہر کي ہے. بيان ميں کہا گيا ہے کہ ملک ریاض اور مسز بینا ریاض کے نام بحریہ ٹاؤن کے کوئی شئیرز نہیں ہیں. بيان ميں مزيد کہا گيا ہے کہ رقوم کي غيرقانوني منتقلي يا بزنس ڈيل ميں بحريہ ٹاؤن ملوث نہيں.علی ریاض نے کہا کہ ان کے یا بینا ریاض کے ارسلان افتخار کيخلاف کوئي الزامات نہيں. بيان ميں کہا گيا ہے کہ بحريہ ٹاؤن کيخلاف کوئي الزامات لگائے گئے تو اسکا جواب دينے کا حق رکھتے ہيں. علی ریاض نے مختلف ٹی وی اینکرز کی جانب سے بحریہ ٹاؤن پر لگائے جانے والے الزامات کی بھی تردید کی گئی ہے.
No comments:
Post a Comment