Thursday, 14 June 2012

نفسیاتی ماہرین نے پاپ سنگر ریحانہ کی دماغی حالت پر شک کا اظہار کردیا


نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ سنگر ریحانہ کے سوشل ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے حالیہ پیغامات اور تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ دماغی توازن کھوبیٹھی ہییں.
واضح رہے کہ مسلسل کنسرٹ اور پارٹیوں میں شرکت کے باعث ڈاکٹروں نے پہلے ہی پاپ سنگر کی صحت کے بارے میںخدشات کا اظہار کیا تھا.ریحانہ خود بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہہ چکی ہیں کہ وہ دماغی اور جسمانی طور پر شدید تھکاوٹ کا شکار ہیں.گلوکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ خود پسندی کی عادت میں انتہائی طور پر مبتلا ہوچکی ہیں.ذرائع کے مطابق ریحانہ کی موجودہ حالت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کام سے مکمل آرام اور دماغی طور پر آسودگی کی شدید ضرورت ہے.

No comments:

Post a Comment