ایران اور عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات آج ویانا میں ہورہے ہیں.
بات چیت کے دوران اقوام متحدہ کے مذاکرات کار ایران پر پارچن ملٹری بیس کے معائنے کی اجازت پر زور دیں گے جہاں شعبہ ہے کہ تہران ایٹم بم کی تیاری میں مصروف ہے.ایران پر مغربی طاقتوں اور اسرائیل کی طرف سے مسلسل یہ الزام عائد کیا جاتا رہاکہ وہ سولین جوہری پروگرام کے پس پردہ ایٹم بم بنا رہا ہے جبکہ تہران ہمیشہ ان الزامات کو رد کرتا آٰیا ہے.عالمی ایجنسی اپنے ایک بیان میں کہہ چکی ہے کہ سٹلائٹ کی مدد سے لی گئی تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ پارچن ملٹری بیس پر غیر معمولی مشتبہ سرگرمیاں جاری ہیں.
No comments:
Post a Comment