Sunday, 3 June 2012

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سوئچ ہٹ شارٹ کو قانونی قرار دے دیا



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بالآخر سوئچ ہٹ شارٹ کو قانونی قراردے دیا ہے

آئی سی سی کیجانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  موجودہ قوانین میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.مئی دوہزار نومیں آئی سی سی کی کمیٹی نے سوئچ ہٹ شارٹ کے معاملے پر "میرے لی بون کرکٹ کلب" سے تصدیق حاصل کی جس نے اسے ایک زبردست شارٹ قراردیا تھا .ایم سی سی کے مطابق سوئچ ہٹ گیند بازوں کو وکٹ حاصل کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے لہذا اس کو قانونی طور پر کھیل کا حصہ رہنا چاہے.سوئچ ہٹ شارٹ سب سے پہلے انگلش بیٹسمین کیون پیڑسن نے متعارف کرائی تھی جس پر گیند بازوں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا.اگر چہ آئی سی سی کو ابھی بھی ایم سی سی کی جانب سے سوئچ ہٹ شارٹ پر مزید راہنمائی کا انتظار ہے تاہم یہ بات طے ہے کہ اب اس سلسلے میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے.

No comments:

Post a Comment