معروف پاپ سنگر لیڈی گاگا کے سوشل ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مداحوں کی تعداد اڑھائی کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے.
ایک آسٹریلوی نیوز ویب سایٹ سے بات چیت کرتے ہوئے پاپ سنگر نے سوشل ویب سائٹ پر نیا ریکارڈ قائم ہونے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا.لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ اتنی تعداد میں فالورز کو دیکھ کر انہیں لگ رہا ہے کہ وہ دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون ہیں.یہاں یہ بات دلچسبی سے خالی نہ ہوگی کہ ٹوئٹر پر سب سے ذیادہ مقبول نو افراد میں سے سات کا تعلق پاپ موسیقی کی دنیا سے ہے.لیڈی گاگا کے ساتھ اس قطار میں دوسرا نمبر جسٹن بیبر کا ہے جن کے مداحوں کی تعداد دو کروڑ نویے لاکھ ہے.تیسرے نمبر پر کیٹے پیری ہیں،چوتھے پر ریحانہ ،پانچویں پر برٹنی سپئیرز اور اس کے بعد شکییرا کا نمبر آتا ہے.لیڈی گاگا نے اس سے قبل سب سے پہلے ٹوئٹر پر دو کروڑ مداحوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے.
No comments:
Post a Comment