Sunday, 3 June 2012

مسلم لیگ ن کی جانب سے بجٹ کاروائی کے مکمل بائیکاٹ کا امکان



مسلم لیگ ن نے بجٹ کاروائی  میں حصہ لینے کے بجائے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وزیر اعظم کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایک ایسے وقت میں جب کہ دیگر تمام جماعتوں نے بجٹ کاروائی میں حصہ لینے کے لیے بھرپور تیاری کر لی ہے،اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے ارکان وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں.ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات سنیٹر مشاہداللہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ان کی پارٹی  وزیر اعظم کی جانب سے استعفی سے انکار کے معاملے  پر بجٹ کاروائی کا بائیکاٹ بھی کر سکتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ نہ تو ان کے ارکان بجٹ پر تقریر کریں گے اور نہ ہی کٹ موشنز یا ترامیم تجویز کی جائیں گی.انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران حکومت نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کردہ کسی تجویز پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اس لیے بجٹ کاروائی میں حصہ لینا سہی لاحاصل ہوگا.

No comments:

Post a Comment