ایشوریا کے بارے میں جیسے ہی یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ بیوٹی کوئین آج کل سلور سکرین پر واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو باقی لوگوں کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر یعنی ابھیشک بچن نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے.
ابھیشک جو آج کل اپنی فلم "بول بچن " کی ریلیز کا اتنظار کر رہے ہیں ،کہتے ہیں کہ وہ پہلے بھی ایشوریا کے ساتھ گرو،راوان اور سرکار راج جیسی کامیاب فلمیں کرچکے ہیں.جونئیر بچن نے کہا کہ اگر کسی فلم کا سکرپٹ ان دونوں کے لیے مناسب ہوا تو وہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنا بہت پسند کریں گے.انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پوری فیملی یعنی وہ خود ،امیتابھ بچن ،ایشوریا اور جیا بچن کو ایک ہی فلم میں کام کی آفر ہوئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بچن فیملی کوئی پیکچ ڈیل نہیں ہے.سٹار ہیرو نے کہا کہ ان کی فیملی کا ہر فرد الگ الگ سکرپٹ کا مطالعہ کرتا ہےا ور اگر کسی کو کوئی کردار مناسب لگے تب ہی فلم سائن کرتا ہے.
No comments:
Post a Comment