وزير قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ميڈيا تنظيميں ناجائز دولت کمانے والے ميڈيا مالکان کو اپني صفوں سے باہر نکاليں.
پنجاب اسمبلي سے باہر ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ناجائز دولت کمانے والے آج ميڈيا مالکان بن گئے ہيں،دوسروں پر رات بھر لعن طعن کرنيوالے اينکر پرسنز کا اصل چہرہ نظر آنے پر قوم حيران رہ گئي. وزير قانون کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ ملک ریاض اور میاں عامر کے پاس مختصر عرصے میں دولت کے انبار کیسے لگ گئے. قوم ايسے لوگوں کو مکمل بے نقاب کرنے کے حق ميں ہے جنہوں نے ميڈيا کو يرغمال بنا رکھا ہے.انہوں نے کہا کہ چينل پر پروگرام اور حصہ لينے والے تينوں افراد کيخلاف سخت سے سخت سزاکاروائی ہونی چاہے.
No comments:
Post a Comment