Friday, 15 June 2012

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کہتے ہیں ارسلان کیس نیب کے دائرہ اختیار میں ہے



ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ قومی احتساب  ارسلان افتخار کیس کی  تحقیقات کرنے کا مجاز ہےا ور اس سلسلے میں چئیرمین نیب کا بیان کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے.


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ نیب آرڈینینس سکیشن 9 اور سیکشن اٹھارہ کے تحت قومی احتساب بیورو ارسلان کیس سے متعلق تحقیقات کرنے کا مجاز ہے.ان کا کہنا تھا کہ یا تو چئیرمین نیب کو اس حوالے کوئی غلط فہمی ہوئی ہے اور یا پھر ان سے منسوب بیان غلط ہے.واضح رہے کہ نیب چیئرمین فصیح بخاری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ارسلان کیس دو شخصیات کا آپس کے لین دین کا معاملہ ہے جس کا قومی خزانے سے کوئی تعلق نہیں ،اس لیے یہ نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا.

No comments:

Post a Comment