وکي ليکس کے باني جوليان اسانج نے ايکوڈور ميں سياسي پناہ کي درخواست دے دي ہے.
جوليان اسانج کو سوئيڈن ميں جنسي جرائم کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ اس معاملے ميں برطانيہ ميں اپني قانوني جنگ لڑ رہے ہيں.برطانیہ میں اسانج کو سوئيڈن بے دخلي کا سامنا تھا ليکن اب انھوں نے جنوبي امريکا کے ملک ايکواڈور ميں سياسي پناہ کے ليے درخواست دے دي ہےجہاں ان کي درخواست پر غور جاري ہے.فی الحال جولیان اسانج لندن ميں ايکواڈور کے سفارت خانے ميں پناہ لیے ہوئے ہیں.دوسری جانب ايکواڈور کي حکومت نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر سوئيڈن، برطانيہ اور امريکا سے مشاورت کررہے ہيں اور بين الاقوامي قانون کا جائزہ ليا جارہا ہے.
No comments:
Post a Comment