نیے وزیر اعظم اور کابینہ کے انتخاب تک صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے اختیارات اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور نئ کابینہ کا انتخاب اسی ہفتے متوقع ہے تاہم اس وقت تک وزیر اعظم کے تمام تر اختیارات صدر آصف علی زرداری کے پاس ہونگے.وزیر اعظم کی اختیارات ملنے کے بعد اب صدرزرداری عملی طور تین عہدوں پر فائز ہوگئے ہیں.صدر زرداری مملکت کے سربراہ ہیں،حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین ہیں اور اب وزیر اعظم کے اختیارات بھی عملی طور پر ان کی جھولی میں آگئے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کابینہ میں گیلانی دور کے کئی وزراء کی چھٹی ہونے کا امکان ہے جبکہ ان کی جگہ نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے.
.
No comments:
Post a Comment