Thursday, 14 June 2012

اسپیکر کی رولنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ آج متوقع



سپریم کورٹ میں وزیراعظم گیلانی کی نااہلی سے متعلق اسپیکر کی رولنگ کے خلاف  زیرسماعت درخواستوں پر فیصلہ آج متوقع ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ  اسپیکر کے خلاف نو درخواستون کی سماعت آج پھر کرے گا۔  ۔کل درخواست گزار اظہر صدیق، عمران خان، خواجہ آصف ، طفرعلی شاہ اور دیگر کے وکلاء نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ آج وزیر اعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن اپنے دلائل شروع کرینگے،اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی، وفاق اور الیکشن کمشن کے وکلاء کو سنا جائے گا۔ بنچ نے کل کیس کا جلد فیصلے دینے سے متعلق عندیہ ظاہر کیا تھا. عدالتی کارروائی کی کل کی رفتار سے اس بات کا امکان ہے کہ آج کیس  سماعت مکمل کرکے کوئی فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment