خواتین کے لطیفے سن کر مردوں کو سمجھ نہیں آتا کہ وہ روئے یا ہنسے, یہ دلچسپ دعوی ایک طرطانوی تحقیق میں کیا گیا ہے۔
برطانیہ کی ماہر لسانیات ڈاکٹر جوڈتھ پیکسڑ (جو کہ خود بھی ایک خاتون ہیں) کی اس دلچسپ تحقیق کے مطابق مرد اور خواتین کے حس مزاح میں واضح فرق موجود ہے اور یہ کسی دفتری اجلاس کے دوران بالکل واضح ہو جاتا ہے۔ ان کے بقول کسی میٹنگ کے دوران کسی خاتون کی جانب سے لطیفہ یا حس مزاح کا مظاہرہ کیا جائے تو ہنسنے کی بجائے 80 فیصد افراد کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں مردوں کو حس مزاح کے مظاہرے پر 90 فیصد مثبت ردعمل ملتا ہے جو کہ ہنسی کی صورت میں ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اپنی ناقص حس مزاح کے ذریعے در حقیقت خواتین اپنی ملازمتوں کا خانہ خراب کر دیتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment