Thursday, 14 June 2012

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن مزید تین زندگیوں کو نگل گیا


کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور پر تشدد کاروائیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور آج بھی  تین انسانی زندگیاں اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئی ہیں.


پولیس کے مطابق تیس سالہ رزاق کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے گارڈن ائیریا میں جیلانی مسجد کے پاس پھنک دیا.ایک اور واقعے میں جہانگیر روڈ پر فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے آصف بلوچ نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا.پٹھان کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار عبدالقیوم کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور شخص زخمی بھی ہوا.

اُدھر اولڈسٹي ايريا ميں کھارادر اور گارڈن کے مختلف علاقوں ميں پوليس نے کاروائياں کرتے ہوئے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرليا.گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار دستي بم، تين سيون ايم ايم رائفل، چار نائن ايم ايم پستول اور بھاری مقدار میں گولياں بھی برآمد ہوئی ہیں.

No comments:

Post a Comment