Thursday, 14 June 2012

سپریم کورٹ میں اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت جاری،اعتزاز احسن دلائل دے رہے ہیں.


سپریم کورٹ میں اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیر اعظم سزا یافتہ ہیں ،انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کرنی چاہے تھی .

 سماعت کے آغاز پر  وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے اپنے دلائل دینے شروع کیے.اعتزاز احسن نے کہا کہ ہر سزا کا مطلب رکن اسمبلی کی نااہلی نہیں ہوتا.انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ معاملہ انہتائی اہم ہے اس لیے اس پر لاجر بینچ بنایا جائے. اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپیل کے دلائل اس کیس میں نہیں دے سکتے چونکہ بادی النظر میں آپ  نے فیصلہ قبول کرلیا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ توہین عدالت کی سزا کا ناایلی سے براہ راست تعلق بنتا ہے.انہوں‌ نے کہا کہ وزیر اعظم سزایافتہ ہیں انہیں اپیل کرنا چاہیے تھی. اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعظم نااہل نہیں‌ ہوئے اس لیے اپیل نہیں کی گئی .

No comments:

Post a Comment