Tuesday, 12 June 2012

پاکستان اور برطانیہ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کا عزم


پاکستان اور برطانیہ نے مشترکہ کوششوں کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور برطانوی وزیر  خارجہ ولیم ہیگ نے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس جنگ میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں اوربرطانيه ان تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے.

اس موقع پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں اور ہم سٹرٹیجک ڈائیلاگ اور تجارت سمیت پانچ مختلف شعبوں پر کام کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment