پاور کمپنیوں کو تیل اور گیس کی فراہمی میں مسلسل کمی سے بجلی کی پیداوار 11 ہزار 511 میگاواٹ سے نہیں بڑھ سکی اور شارٹ فال 6 ہزار 423 میگاواٹ ہو گیا ہے.
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق آئی پی پیز5ہزار717، تھرمل پلانٹس1ہزار267اور آبی ذرایع4ہزار527میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ آئی پی پیز اور تھرمل پلانٹس استعداد سے3ہزارمیگاواٹ کم بجلی دے رہے ہیں جس سےغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔ شہری علاقوں میں بارہ اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔
No comments:
Post a Comment