Tuesday, 12 June 2012

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ بلوچستان کے علاقے اوتھل میں گر کر تباہ ہوگیا


پاکستان ايئرفورس کا ايک لڑاکا جيٹ طيارہ بلوچستان کے علاقے اوتھل کے قريب گرکر تباہ ہوگيا ہے.طيارے کے ملبے اور پائلٹ کي تلاش کيلئے ہيلي کاپٹر روانہ کرديا گيا ہے.

سول ايوي ايشن ذرائع کے مطابق کراچي کے مسرور بيس سے اُڑنے والا پاک فضائيہ کا معراج فائيو طيارہ پرواز کے کچھ دير بعد کراچي سے 60 ناٹيکل ميل کے فاصلے پر بلوچستان کے علاقے اوتھل ميں گر کر تباہ ہوا. طيارے کو اسکوارڈرن ليڈر اقبال اڑا رہے تھے . ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اسکورڈرن ليڈر اقبال سے رابطہ نہيں ہورہا ہے. طيارے کے ملبہ اور اور پائلٹ کي تلاش کيلئے پاک فضائيہ نے ہيلي کاپٹر روانہ کيا ہے.

No comments:

Post a Comment