یورو کپ دو ہزار بارہ کے میچ میں کل جرمنی اور روایتی حریف ہالینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرےکے مدمقابل ہونگی.
دونوں ٹیموں کے مابین ہمیشہ دلچسب مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے تاہم اپنے ابتدائی میچ میں ڈنمارک کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے بعد ہالینڈ کے لیے کل کا میچ نہایت اہمیت اختیارکر گیا ہے. ڈنمارک کے خلاف جیت ہالینڈ کےلیے کل کا معرکہ قدرے آسان ہو جاتاتاہم اب ٹورنامنٹ میں اپنی بقا کے لیے اسے ہر حال میں تین پوائنٹس حاصل کرنا ہونگے.ڈچ دفاعی کھلاڑی جون ہیٹنگا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے پاس اب جیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے.دوسری جانب جرمنی نے اگرچہ سپین کے خلاف ایک صفر سے فتح اپنے نام کی تاہم میچ میں اس کی کارکردگی اتنی متاثر کن نہیں تھی.کوچ جیکب لیو کا کہنا ہے کہ پرتگال کے برعکس ہالینڈ کے خلاف مختلف کھیل پیش کریں گے.
.
No comments:
Post a Comment