وفاقی وزیر تجارت امین فہیم نے این آئی سی ایل کیس میں اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے.
امین فہیم کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی تقرری ایگزیکٹواتھارٹی نے کی۔ وزیرتجارت نے بیان میں کہا کہ چیئرمین کی تقرری کےلیے سمری قواعد و ضوابط کے تحت ان کے پاس آئی۔ انہوں نے تین ناموں کی سمری بغیر کسی ترجیح کے ایگزیکٹو اتھارٹی کو بھجوادی۔ امین فہیم کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ نے اپنا گھر آٹھ کروڑ روپے میں فروخت کیا جس سے قرض کی واجب الادا رقم ظفر سلیم مرحوم کے ورثا کوادا کردی گئی ہے۔ امین فہیم نے استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے تمام حقائق کی تصدیق کردی اس لیے ان کا اور ان کی فیملی کا نام اس کیس سے نکالا جائے۔ امین فہیم نے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت عظمی اپنے حکم نامے سے ایاز خان کی تقرری ان کی طرف سے کرنے کے الفاظ بھی حذف کرے.
No comments:
Post a Comment