Wednesday, 13 June 2012

ارسلان سکینڈل پر اتحادی جماعتوں کا ایوان صدر میں اہم اجلاس


حکومت میں شامل  اتحادی جماعتوں کے راہنماؤں کا ارسلان سکینڈل کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے.

ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت صدر زرداری اور وزیر اعظم گیلانی نے مشترکہ طور پر کی.اجلاس میں  چوہدری شجاعت ،مشاہد حسین سید،افراسیاب خٹک ،حیدرعباس رضوی سمیت دیگر اتحادی راہنماء شریک ہوئے.اے این پی کے راہنماء حاجی عدیل کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارسلان افتخار کیس کے معاملے سے اتحادی جماعتیں الگ رہیں گی.ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ارسلان کیس کے معاملے میں صدر زرداری یا وزیر اعظم گیلانی کا ہاتھ نہیں ہے.اجلاس میںصدر زرداری نے اتحادی راہنماؤں کو ارسلان کیس کے بارے میںبیانات دینے سے روک دیا

No comments:

Post a Comment