Wednesday, 13 June 2012

شیریں رحمن کی کامیاب لابنگ،امریکی کانگرس میں پاکستان مخالف ترمیمی بل پیش نہ ہو سکا



امریکی سنیٹر پاؤل رینڈ کو کانگرس میں پاکستان کی امداد روکنے کے حوالے سے  ترمیمی بل پیش کرنے سے روک دیا گیا ہے.

امریکی سنیٹر فارم بل کے ساتھ ترمیم منسلک کرنا چاہتے تھے جس میںتجویز کیا گیاتھا کہ ڈاکٹر شکیل کی رہائی تک پاکستان کی امداد روک دی جائے.امریکی کانگرس میں پاکستان مخالف ماحول کی وجہ سے ترمیمی بل کو رکوانا پاکستانی سفارت خانے کے لے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا تاہم پاکستانی سفیر شیریں رحمن بالاخر زبردست لابنگ کرنے میں کامیاب ہو گئیں.پاکستانی سفیر نے بل رکوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی ارکان کانگرس کا شکریہ ادا کیا ہے.ذرائع کے مطابق امریکا میں الیکشن مہم کی رفتار تیز ہونے کے ساتھ پاکستان کے بارے میں مزید اس قسم کے بل پیش کیے جاسکتے ہیں.

No comments:

Post a Comment