پاکستان کرکٹ بورڈ کی دھمکی کام کرگئی ہے اور کنٹریکٹ لسٹ میں شامل تمام قومی کھلاڑیوں نے مرکزی معاہدے پر مشروط دستخط کر دیے ہیں.
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف نے سرلنکا میں موجود سنئیر کھلاڑیوں کو ٹیلی فون کیا اور ان سے معاہدے پر دستخط کرنے میں تاخیر کے بارے میں پوچھا.ذرائع کے مطابق بورڈ چئیرمین نے کھلاڑیوں کو دھمکی دی کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کےبارے میں واضح جواب دیںبصورت دیگر انہیں میچ فیس کیٹگری سی کے مطابق دی جائے گی.ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیئر کھلاڑیوں مصباح الحق اور محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے البتہ معاہدے میں شامل بعض شقوں پر اختلاف ہے.بورڈ چئیرمین نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ وہ متنازعہ شقوں کے حوالے سے ان کی بات سننے کو تیار ہیں تاہم اس کے لیے انہیںپہلے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہونگے.ذکاء اشرف کی یقین دھانی کےبعد مصباح الحق ،محمد یونس،شاہد آفریدی ،محمد حفیظ اور عمر گل سمیت تمام کھلاڑیوں نے سنیٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں.
No comments:
Post a Comment