Wednesday, 13 June 2012

کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان ارب پتی بن گئے


اگر آپ پوچھیں کہ "کون بنے گا کروڑ پتی" کے اگلے  تین سیزنز میں حقیقی  کروڑ پتی بنے گا کون،تو آنکھ جھپکنے  سےپہلے  ہمارا جواب ہو گا،امیتابھ بچن!!!

جی ہاں بالکل  بگ بی، چونکہ ان کے بارے میںجو خبراب ہم آپ کو دینے جارہے ہیں ،اسے  سن کر  تو آپ کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرکنے لگے گی.خبر یہ ہے کہ میگا سٹار "کون بنے گا کروڑ پتی " کے اگلے تین ایڈیشنز کے لیے ایک سو چالیس کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ لیں گے.جی ہاں! ایک سو چالیس کروڑ روپے!!!
مزے کی بات یہ ہے کہ اتنا بھاری معاوضے دینے کے بعد بھی پروگرام کے پروڈیوسرز پوری طرح مطمئین ہیں،آخر سپر سٹار کو یوں ہی تو" بگ بی" نہیں کہا جاتا.

اس میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ کے جس اداکار نے کروڑوں دلوں کو عرصہ دراز سے اپنے سحر میں گرفتار کر رکھا ہے وہ امیتابھ بچن کے علاہ کوئی اور نہیں تاہم ان کے اس قدر بھاری معاوضے پر اب بھی کچھ لوگوں کو اعتراض ہے.حلانکہ جب پروڈیوسرز کو ایک سو چالیس کروڑ دینے میں کوئی قباحت نہیں تو پھر بھلا کوئی دوسرا کیونکہ اعتراض کرئے.ویسے بھی کوئی تو ہے جس نے خان ڈومینیٹڈ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان برقرار رکھی ہوئی ہے!!!

No comments:

Post a Comment