Wednesday, 13 June 2012

بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ،سرحدی آبادی میں خوف وہراس


بھارتی فوج نے مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے بٹل سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے.

پاک فوج کے ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے بدھ کی شام بٹل سیکٹر میں بلااشتعال اور بلاوجہ فائرنگ کی گئی جس سے سرحد کے اندر کئی گھروں کو نقصان پہنچا.فائرنگ کے بعد سرحد کے قریب آبادیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا. واقعے کےبعد پاک فوج کے سیکٹر کمانڈر نے فوری طور پر فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے

No comments:

Post a Comment