اتحادي فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے مستقبل کے موضوع پر وزارتي کانفرنس آج کابل ميں ہورہي ہے.
ايک روزہ کانفرنس ميں 29 ممالک کو مدعو کياگيا ہے جن ميں پاکستان چين ، بھارت ، ايران ، روس ، سعودي عرب اور ترکي بھي شامل ہيں. اس کى علاوہ کانفرنس ميں نيٹو ، يورپي يونين اور اقوام متحدہ کے نمائندے بھي شرکت کريں گے. کانفرنس ميں دہشت گردي کے خلاف جنگ ، منشيات کي اسمگلنگ ، قدرتي آفات سے نمٹنے اور خطے کے ممالک کے درميان تجارتي اور اقتصادي تعلقات کو مستحکم کرنے سميت مختلف معاملات پر غور کيا جائے گا. غير ملکي نيوز ايجنسي کے مطابق توقع ہے کہ افغانستان پاکستان ميں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا معاملہ بھي کانفرنس ميں اٹھائے گا.
No comments:
Post a Comment