Tuesday, 5 June 2012

کوہستان کی لڑکیوں کو ہیلی کاپٹر سے آج ہی عدالت لانے کا حکم


سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری خیبر پختوخواہ کو حکم دیا ہے کہ  کوہستان میں جرگے کے مبینہ حکم پر قتل کی سزا پانے والی چار لڑکیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے.

کوہستان جرگہ کے معاملے ميں ازخود نوٹس کيس کي ابتدائي سماعت چیف  جسٹس افتخارمحمد چودھري کي سربراہي ميں تين رکني بنچ نے کي.سماعت کے دوران سول سوسائٹی کے ارکان نے عدالت پر زور دیا کہ اگر لڑکیاں زندہ ہیں تو عدالت اس سلسلے میں ثبوت طلب کریے.اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا گیا ہے ،سول سوسائٹی کے ارکان لڑکیوں سے ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے گھر والے انہیں عدالت بیھجنے پر رضامند نہیں ہیں.اٹارنی جنرل نے کہا کہ تحقیقات میں لوگوں نے ویڈیو کو جعلی قراردیا ہے.بعد ازان سماعت دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی ہے.

No comments:

Post a Comment